پنجاب میں درجہ حرارت 45  سے 50 ڈگری تک جانے کا خدشہ، ہیٹ ویو الرٹ برقرار

11:35 AM, 27 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 45  سے 50 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے ۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔جنوبی  پنجاب کے اضلاع بہاولپور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں گرمی کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔

گزشتہ روز خانپور میں  50 ڈگری ،رحیم یار خان اوربھکر میں    49 جبکہ کوٹ ادو میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور سمیت میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔ پی ڈی ایم اے نے عوام الناس   کو احتیاطی تدابیر اختیار  کرنے کی ہدایت کر دی ۔

گرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں ۔سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں ۔غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں ۔

مزیدخبریں