اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔ شہرمیں6اوردیہاتوں میں8گھنٹےبجلی غائب ہے۔ترجمان پاورڈویژن کاکہناہے،کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔
ذرائع کے مطابق نقصانات اور چوری والے علاقوں میں دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک ہے۔شاٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے ہے۔ شہری علاقوں میں بجلی کی 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
ملک میں آج بجلی کی طلب 26 ہزار 300 میگاواٹ تک پہنچ گئی، ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار ساڑھے 20 ہزار میگاواٹ ہے۔
پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔ چوری، نقصانات زیادہ اور ریکوری کم والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہے۔