اسلام آباد: مارگلہ ٹریل پر لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی لاش خطرناک کھائی سے مل گئی

11:07 AM, 27 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : طویل سرچ آپریشن کے بعد مارگلہ ٹریل پرہفتے کو لاپتہ ہونے والے نوجوان کی ڈیڈ باڈی ایک خطرناک کھائی سے مل گئی۔

 ایس پی سٹی اور سرچ ٹیم نوجوان کے لواحقین کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیڈ باڈی کو کھائی سے نکالنے کےلیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان راستہ بھٹک گیا تھا اور پاؤں پھسلنے سے کھائی میں گر گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچے کی لاش کی نشاندہی فارسٹ اور انوائرمنٹ کے لوگوں نےکی ، جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ بچے کی لاش ایک گہری کھائی میں سے ملی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ بچہ اس میں گر گیا تھا ۔

پولیس اور ریسکیو کے لوگ تاحال لاش کو نکالنے میں ناکام ہیں ، بچے کی لاش کو نکالنے کے لیے لوہے دندی والا راستہ استعمال کیا جائے گا جبکہ والدہ اور لواحقین موقع پر پہنچ چکے ہیں تاکہ لاش کی شناخت کر سکیں۔

مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا تاکہ تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جا سکے۔

 
پولیس ذرائع کے مطابق بچے کی لاش کی نشاندہی فارسٹ اور انوائرمنٹ کے لوگوں نےکی ، جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ بچے کی لاش ایک گہری کھائی میں سے ملی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ بچہ اس میں گر گیا تھا ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو میں طالب علم پراسرار طور پر لاپتا ہو گیا تھا،  طلحہ دوستوں کے ہمراہ ہائیکنگ کی غرض سے گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں طلحہ کی گمشدگی کے حوالے سے خبر سامنے آئی جس پر پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا، پولیس نے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر کے طحہ  کی تلاش شروع کر دی، ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ، جبکہ ریسپانس ٹیم، مارگلہ پیٹرول اور ڈرون کیمروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق طلحہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹریل 5 پر گیا تھا، تاہم دوستوں سے بچھڑ گیا، جبکہ طلحہ کے دوستوں کی جانب سے گھر فون کر کے پوچھا گیا تھا کہ طلحہ گھر آ گیا یا نہیں۔

مزیدخبریں