وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وفاقی وزرا کی آج دوبارہ ملاقات ہو گی

10:46 AM, 27 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اروزعلی امین گنڈاپور اور وزیرداخلہ محسن نقوی اور   وزیر توانائی اویس لغاری کی آج دوبارہ ملاقات ہوگی۔ جس کے لیے وہ وزرات داخلہ پہنچیں گے۔

ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ اور احتجاج کے بعد سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

اس قبل بھی گزشتہ  روزمحسن نقوی اور   وزیر توانائی اویس لغاری کی وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ملاقات ہو ئی جس میں بجلی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل  پر گفتگو ہوئی۔ اور وفاقی وزرا نے معاملات مل بیٹھ  کرحل کرنےپراتفاق کیا۔

علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا، ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزراء کی بیان بازی پر شکوہ کیا.

مزیدخبریں