عدالتوں کی طرف سے ملنے والے ریلیف نے عمران خان کا ذہن خراب کیا، انہیں بیرون ملک بھیج دینا چاہیے: فیاض الحسن چوہان 

10:53 PM, 27 May, 2023

راولپنڈی : پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عدالتوں کی طرف سے ریلیف نے عمران خان کے ذہن کو خراب کیا ہے۔ عمران خان کو ان کے مشیروں نے مرویا ہے۔ انہیں اہلیہ کے ساتھ بیرون ملک بھیج دینا چاہیے۔ 

نیو نیوز کے پروگرام ”لائیو ود نصر اللہ ملک“ میں گفتگو کرتے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے چیئرمین کو ان کے مشیروں نے برباد کیا۔عمران خان کو ہر آنے والے دن پر اپنی کامیابی نظر آتی تھی ۔ عمران خان اس سے  مشاورت کرتے  تھے جو ان کی ہاں میں ہاں ملاتا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب گرفتار ہوتے ہیں تو عدالتوں کے ریلیف نے انکے ذہن کو بہت خراب کیا۔ نوازشریف ایک مفرور آدمی ہے اور باہر جا کر بیٹھا ہوا ہے۔میرا مشورہ ہے کہ عمران خان اور ان کی بیوی کو عزت سے باہر کسی ملک بھیج دیں۔ 

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی فوج پر حملہ دشمن ملک کی فوج کرسکتی ہے اپنے لوگ نہیں کرسکتے۔ پی ٹی آئی پارٹی عمران خان کے نام سے چلتی ہے، پی ٹی آئی کا دوسرا نام عمران خان ہے۔عمران خان کو سمجھایا کہ اسٹیبلشمنٹ سے جو جنگ ہورہی ہے اسے بند کردیں۔ حکمت اور تدبر کے ساتھ چلا جاتا تو جو اسٹیبلشمنٹ آئی تھی اس کے ساتھ چلا جاسکتا تھا۔ 

مزیدخبریں