عمران خان دہشت گرد ہے ، اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے: نواز شریف 

عمران خان دہشت گرد ہے ، اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے: نواز شریف 
سورس: file

لندن : مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف نے عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی ہے۔ 

نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔ شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل 7 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ 

مذاکراتی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک ،اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں