نواز شریف کے قریبی ساتھی کے بھائی تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

08:16 PM, 27 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسد عمر کے پارٹی چھوڑنے کے بعد عمرایوب کو نیاسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی مقرر کردیا ہے جبکہ نیا سیکرٹری اطلاعات بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ 

پی ٹی آئی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق معاون خصوصی رؤف حسن کو پارٹی کا نیا ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ رؤف حسن سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے بھائی ہیں۔ 

مزیدخبریں