نااہل ہوا تو پارٹی شاہ محمود قریشی چلائیں گے: عمران خان 

07:31 PM, 27 May, 2023

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا تو پارٹی شاہ محمود قریشی چلائیں گے ۔ مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے۔ الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ مجھے گرفتار، نااہل اور قتل کرنے سازش ہو چکی ہے۔ 

  

سابق وزیراعظم عمران خان سے لیگل ٹیم اور سنئیر اینکرز سے ملاقات کی۔  ملاقات کرنے والے صحافیوں میں آفتاب اقبال،علی ممتاز، اجمل جامی، رانا عظیم ، چوہدری غلام حسین ،سلمان عابد، شفیق اعوان، بیرسٹر احتشام اور حبیب اکرم  شامل ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ حلف دیتا ہوں کبھی تشدد کا نہیں کہا ۔ فوج سے کوئی لڑائی نہیں یہ فوج میری ہے۔ جلد وقت تبدیل ہونے والا ہے۔ آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا۔ 

لیگل ٹیم سے ملاقات میں  عمران خان  نے اپنے اوپر درج مقدمات اورکیسز کے بارے  میں قانونی مشاورت کی  جبکہ گرفتار پارٹی رہنماوں کی رہائی کے بارے میں بھی بات چیک کی گئی ۔

مزیدخبریں