استور میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق 

06:30 PM, 27 May, 2023

نیوویب ڈیسک

استور : گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے شونٹر پاس کے ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے سے خانہ بندوشوں کے تودے تلے دب جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ریسیکو 1122 استور کے ترجمان وزیر اسد علی کے مطابق اب تک مقامی لوگوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برفانی تودے سے کم از کم دس لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ مقامی آبادی ابھی تک امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

واقعہ کے اطلاع ملتے ہی استور ہیڈ کوارٹر سے امدادی ٹیمیں روزانہ ہوچکی ہیں جنھیں جائے وقوعہ تک پہچنے میں کم از کم چھ گھنٹے لگیں گے۔

وزیر اسد علی کے مطابق امدادی ٹیموں کو چار گھنٹے گاڑی کا راستہ جبکہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے دو، تین گھنٹے پیدل راستہ طے کرنا پڑے گا۔ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ برفانی تودے تلے کتنے افراد دبے ہوئے ہیں جس مقام پر حادثہ ہوا ہے اس مقام پر اس دونوں خانہ بندوش اپنے مال مویشیوں کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں