خان صاحب! خدا حافظ: پی ٹی آئی کے بانی رہنما عمران اسماعیل بھی پارٹی چھوڑ گئے

خان صاحب! خدا حافظ: پی ٹی آئی کے بانی رہنما عمران اسماعیل بھی پارٹی چھوڑ گئے
سورس: file

کراچی : سابق گورنر سندھ اور عمران خان کے قریبی ساتھی عمران اسماعیل نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔ جی ایچ کیو پر حملے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ 

جیل سے رہائی کے بعد نیوز کانفرنس کرتے عمران اسماعیل نے کہا کہ خان صاحب آپ کو میں خدا حافظ کہتا ہوں۔ 27 سالہ جدوجہد سے بنی حکومت پانچ سال پورے نہ کر سکی۔ پونے چار سال حکومت میں رہے ،لیکن ناتجربہ کاری تھی ۔ 

  

انہوں نے کہا کہ  ان کو آج سوچنا چاہیے جو عمران خان کو غلط مشورے دیتے رہے ۔ 9 مئی جیسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں تھے ان کی مذمت کرتا ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں