چیف جسٹس کو اپنی ساس کو بچانے کے جرم میں سزا دی جائے : مریم نواز 

04:55 PM, 27 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا چیف جسٹس عمر عطا بندیال گناہ گار ہیں۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیف جسٹس کا کمیشن کو کام کرنے سے روک دینا ہی ان کے گناہگار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچنے کے لیے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ؟ یا چیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حقدار ہیں۔

مزیدخبریں