کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عمران اسماعیل کو بے گناہ قرار دینے کے لئے پولیس کی رپورٹ منظور کر لی۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ انسداددہشت گردی عدالت کراچی میں پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق عمران اسماعیل کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ عدالت نے عمران اسماعیل کو بے گناہ قرار دینے کے لئے پولیس کی رپورٹ منظور کر لی۔
کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نےعمران اسماعیل کا ریلیز آڈر جاری کر تے ہوئے عمران اسماعیل کو 50 ہزار روپے کہ ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام تک عمران اسماعیل کو رہا کر دیا جائے گا۔
واضح رہےعمران اسماعیل کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتا کیا گیا تھا۔