لاہور: جناح ہاؤس لاہور (کور کمانڈر ہاؤس)میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی تحقیقات کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی کو جے آئی ٹی کی کنونیر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جبکہ پولیس کے چار دیگر افسران کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے لاہور جناح ہاؤس پر دھاوا بولا تھا۔