یاسین ملک کو عمرقید کی جگہ سزائے موت دی جائے: بھارتی ایجنسی ، عدالت میں درخواست دائر

10:11 AM, 27 May, 2023

نیوویب ڈیسک

دہلی: بھارتی ادارہ این ائی اے نےحریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کے لئے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ دہلی ہائیکورٹ نے29 مئی کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک کےخلاف بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی اور سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔ نئی دہلی ہائیکورٹ 29 مئی کو درخواست کی سماعت کرے گی، این آئی اے کی درخواست کی سماعت جسٹس سدھارتھ مردول اورجسٹس تلونت سنگھ پر مشتمل ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کرے گا۔

گزشتہ سال 10 مئی کو یاسین ملک نے دہلی عدالت کو بتایا تھا کہ انہیں بھارتی عدلیہ پر کوئی اعتماد نہیں ہے لہذا وہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کادفاع نہیں کر یں گے۔ 

واضح رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فیڈریشن کے سربراہ یاسین ملک کو مارچ 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2022 میں دہشت گردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دے کرعمرقید کی سزاسنائی تھی۔ حریت رہنما یاسین ملک کئی برس سے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

مزیدخبریں