او آئی سی کا یاسین ملک کی سزا پر تشویش کا اظہار 

10:45 PM, 27 May, 2022

نیوویب ڈیسک

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت کی ایک عدالت کی جانب سے سینئر کشمیری رہنما کو عمر قید کی سزا سنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کئی دہائیوں سے پرامن آزادی کی جدوجہد کی قیادت کرنے والے کشمیری رہنمائوں میں سے ایک محمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں