اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چھ دن بعد دوبارہ اسلام آباد کا رخ کیا تو اسلام آباد میں 17 ہزار ایکسٹرا نفری منگوائی جائے گی،ریڈ زون کو محفوظ بنانے کے لئے واٹر کینن، اے پی سیز کا بھی استعمال ہوگا۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے پلان تیار کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اسلام آباد میں 17 ہزار ایکسٹرا نفری منگوائی جائے گی۔
ریڈ زون کو محفوظ بنانے کے لئے واٹر کینن، اے پی سیز کا استعمال ہوگا۔ریاست کی رٹ کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔