اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،جہاں وزیر اعظم نے اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ پارٹ ٹو سے قبل اتحادیوں سے اہم ملاقات کی اور گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے پر تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا ۔
اس کے علاوہ اجلاس میں لانگ مارچ پارٹ ٹو سمیت آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم قوم سے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کے سلسلے میں مہران کار سمیت ، موٹر سائیکل ،رکشہ والو ں کو ریلیف پیکج دینے کا بھی اعلان کرینگے ۔