اسلام آباد :تحریک انصاف کے مارچ کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کی ہسپتال میں عیادت کیلئے سابق سپیکر اسد قیصر عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے ۔
سابق سپیکر اسد قیصر نے ہسپتال میں عمر ایوب سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی، انکا کہنا تھا کہ عمر ایوب ہماری ٹیم کے اہم رکن اور وفاقی کابینہ کے رکن رہے ہیں۔گرفتاریاں، چھاپے اور بدترین شلینگ پولیس تشدد کی انتہا کی گئی،حقیقی آزادی مارچ کے لیے عمر ایوب نے بہت محنت کی۔
انہوں نے کہا عمر ایوب کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پوری قوم عمر ایوب سمیت ان تمام کارکنان کی جرات کو سلام پیش کرتی ہے ،عمر ایوب ملک میں حقیقی آزادی کے مارچ میں ہمت اور جرت سے مقابلہ کیا اور ڈٹ کر کھڑے رہے۔ پورے ملک کے باہمت کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔