موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا 

05:33 PM, 27 May, 2022

لاہور :گرمی کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ،موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے نہیں بلکہ 6 جو ن سے یکم اگست تک ہو نگی ،نیا سیشن بھی یکم اگست سے ہی شروع ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہونگی لیکن اب شیڈول تبدیل کر کے پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری سکولز میں یکم جون سے نہیں بلکہ 6 جون سے چھٹیا ں شروع ہونگی ۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت سندھ میں تمام اسکولز یکم جون دو ہزار بائیس سے اکتیس جولائی بائیس تک بند رہیں گے۔

اس سے قبل وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر پرائمری کلاسز بند کردی گئیں تھی اور کہا تھا کہ صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں۔

مزیدخبریں