وزیر اعظم شہباز شریف کا اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ 

04:44 PM, 27 May, 2022

اسلام آباد:وزیرا عظم شہباز شریف نے اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں ایم کیو ایم ،سمیت دیگر اتحادی جماعتوں نے بھی شرکت کی ،ملاقات میں شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سمیت آج قوم سے کیے جانے والے خطاب سے متعلق بھی اعتماد میں لیا ۔

تفصیلات کے مطابق مشاورت کے دوران وزیراعظم نے  اتحادیوں سے ترقیاتی اسکیمیں کم کرنے کی درخواست  کی اور کہا کہ غیر ضروری ترقیاتی منصوبے واپس لے لئے جائیں،معاشی حالات کے باعث سب کو قربانی دینا ہو گی۔

ملاقات میں اتحادیوں نے وزیراعظم کے موقف کی تائید کر دی ،اتحادی جماعتوں نے  اپنی اپنی اسکیموں پر نظرثانی کی یقین دہانی کرا دی  ،ظہرانے کے دوران قومی معاملات  پر مزید مشاورت کا فیصلہ  کیا گیا ،آئیندہ ہفتے وزیراعظم اتحادیوں کو مشاورت کے لئے دوبارہ دعوت دینگے۔

مزیدخبریں