پولیو کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ،تعداد 6 تک پہنچ گئی 

04:32 PM, 27 May, 2022

پشاور :پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب چکنا چور ہو گیا ،پاکستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز بھی سامنے آگئے ،نئے کیسز کے بعدملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 6 ہو گئی ۔

ترجمان وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان سے ایک بچہ اورایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرین میں ایک بچہ،ایک بچی شامل،عمر18 ماہ ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ رپورٹ ہونے والے دونوں کیسز کا تعلق شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی سے ہے، بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے،وزارت صحت نے کہا رواں برس خیبرپختونخوا شمالی وزیرستان سے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں، معصوم بچے ہمار امستقبل ہیں ان کو معذور ہوتا نہیں دیکھ سکتے،عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں 23 سے 27 مئی تک پولیو مہم جاری ہے، رواں سال رپورٹ تمام کیسز کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

مزیدخبریں