میاں محمود الرشید کو جیل سے رہا کر دیا گیا

میاں محمود الرشید کو جیل سے رہا کر دیا گیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے ایک روز قبل گرفتار ہونے والے رہنما میاں محمود الرشید کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کو پولیس نے لانگ مارچ سے ایک روز قبل گرفتار کیا تھا اور انہیں کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا تھا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے تمام زیر حراست رہنماؤں اور کارکنان کورہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد میاں محمود الرشید کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد ناصرف محمود الرشید کو رہا کر دیا گیا ہے بلکہ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے 18 کارکنان کو بھی جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں