نئے چیئرمین نیب  کی تعیناتی کیلئے تین نام زیرِ غور

02:15 PM, 27 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نئے چیئرمین نیب  کی تعیناتی  پر مشاورت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور  اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض  میں ملاقات ہوئی جس میں تین ناموں پر ابتدائی طور پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف  اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے مشاورت  کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں  نے چیئرمین نیب کےلیے مختلف ناموں پر غور کیا۔حکومت نے کسی ریٹائرڈ جج کی بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد ،سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن چیئرمین نیب کی دوڑ میں شامل ہیں۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا ان ناموں پر اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق ہوگیا۔

مزیدخبریں