اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا اپنے سیاسی بیانیوں کیلئے سب نے عدالتوں کا مذاق بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران سابق چیف جج رانا شمیم عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اپنے سیاسی بیانیوں کیلئے سب نے عدالتوں کا مذاق بنا دیا ہے ، رانا شمیم کا یہ بیان حلفی کہاں پر بنا ہے آج تک یہ نہیں پتہ چل سکا ، رانا شمیم نے کہا نیوٹری پبلک نے لیک کیا۔
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے جواب دیا کہ میں نے تو صرف شک کا اظہار کیا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے تو کہا تھا کہ آپ کے نواسے اور صرف نوٹری پبلک کو معلوم تھا۔
چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ اس عدالت کا وقار آپ نے مشکوک بنایا ہے ، آپ کا بیان حلفی کہتا ہے کہ کسی کہنے پر بنچز بنتے تھے، یہ عدالت کسی کو اس بنیاد پر سیاسی بیانیہ بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔
اپنے سیاسی بیانیوں کیلئے سب نے عدالتوں کا مذاق بنا دیا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
11:16 AM, 27 May, 2022