یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

09:45 AM, 27 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:شہباز شریف کی مخلوط حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے کے بعد  یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری آٹے کی قیمت میں بھی  اضافہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹی فیکیشن کے مطابق 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھا کر 980 روپے کر دی گئی۔

10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 400 روپے سے بڑھا کر 490 روپے کر دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانیوالی سبسڈی کو کم کرتے ہوئے  پیٹرول اور ڈیزل کی   قیمتوں میں 30 روپے فی لٹر کا اضافہ کر دیا۔

مزیدخبریں