لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول ون ڈے میچز کی سیریز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور ویسٹ انڈیز کرکٹ کی طرف سے رضامندی کے بعد پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا اور اس ضمن میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی انتطامیہ کو میچز کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ای میل کے ذریعے معاملے سے آگاہ کر دیا ہے اور ملتان میں میچز کیلئے حکومتی کلیئرنس کے بعد اس کا باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے، براڈ کاسٹرز کو بھی ملتان میں ہی اپنا سیٹ اپ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 8، 10 اور 12 جون کو ہوں گے اور تینوں میچز سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے اور رات 12 بجے تک ختم ہوجائیں گے۔