آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

11:42 PM, 27 May, 2021

راولپنڈی,آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور کورونا وائرس کی روک تھام پر بات چیت کی گئی ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا پولیو کا خاتمہ اور کرونا وبا کی روک تھام قومی کاز اور کوشش ہے، پاکستان سے جب تک پولیو ختم نہیں ہو جاتا، کامیابی قرار نہیں دے سکتے۔ 

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان میں کورونا وائر س کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا ۔ 

  
 

مزیدخبریں