واشنگٹن، امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے ملازم نے اپنے ذاتی اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کی زد میں آکر8 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ سین ہوزے شہرکے ریل یارڈ میں پیش آیا۔واقعہ کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔
پولیس کا کہناہےکہ فائرنگ کرنے والاشخص ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کا ملازم تھا، حملہ آور کی سابقہ بیوی کا کہنا ہےکہ وہ اکثر کمپنی سے متعلق شکایات کیا کرتا تھااور کسی بھی انتہائی اقدام تک جانے کی دھمکی دیا کرتا تھا ۔