تیز رفتار کار اٹارنی جنرل کے گھر کے باہر سیکورٹی کیمپ میں جاگھسی ، ایک ہلاک تین زخمی

10:21 PM, 27 May, 2021

کراچی ،ڈیفنس خیابان شہباز میں اٹارنی جنرل آف پاکستان  بیرسٹر خالد جاوید کے گھر کے باہر تیز رفتارگاڑی سیکیورٹی کیمپ میں گھس گئی، حادثے میں اٹارنی جنرل کا ڈرائیور جاں بحق اور دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق تیز رفتار کار اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر خالد جاوید کے گھر کے باہر بنے سیکورٹی کیمپ میں جاگھسی ۔ 

حادثے میں  جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی ہے،حادثے میں دو پولیس اہلکار شہزاد اور فرحان زخمی ہوئے جب کہ کار کے ڈرائیور سلطان کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

 سیکیورٹی کیمپ اٹارنی جنرل آف پاکستان کے بنگلے کے سامنے قائم تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار کار پہلے بے قابو ہوئی اور پھر کیمپ سے ٹکراگئی۔

اٹارنی جنرل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وہ زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال بھی گئے۔ 

مزیدخبریں