او لیول کے امتحانات 26 جولائی سے شروع ہونگے، شفقت محمود

او لیول کے امتحانات 26 جولائی سے شروع ہونگے، شفقت محمود
کیپشن: او لیول کے امتحانات 26 جولائی سے شروع ہونگے، شفقت محمود
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ او لیول امتحانات 26 جولائی سے شروع کرنے کیلئے برٹش کونسل کو این او سی جاری کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے آج برٹش کونسل کو این او سی جاری کردیا ہے جس کے تحت  26 جولائی سے 6 اگست تک او لیول کے خصوصی امتحانات منعقد کیے جاسکیں گے۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ اس سے او لیول کے طلبا کو ستمبر سے اے لیول یا ایف اے/ ایف ایس سی کی کلاسز شروع کرنے میں آسانی ہوگی۔ جولائی میں اس قسم کے امتحان کی مثال نہیں ملتی اور مجھے خوشی ہے کہ کیمبرج اس کا اہتمام کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا نے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے اور خاص طور پر تعلیم کے میدان میں بے پناہ مشکلات پیدا کردی ہیں۔ تعلیم کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ہم مشکل فیصلے کررہے ہیں۔ ہر فیصلے کے نقصانات اور فائدے ہوتے ہیں لیکن ہمارے نزدیک طلبا کی فلاح و بہبود ہمیشہ مقدم ہے۔