اکشے کمار نے پاکستان کے خلاف بولنے سے انکار کردیا

08:06 PM, 27 May, 2021

ممبئی ،بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے پاکستان کے خلاف فلم میں نامناسب زبان استعمال کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستان مخالف فلمیں بنانا ایک ٹرینڈ کی شکل اختیار کرچکا ہے اور کئی فلموں میں پاکستان مخالف موضوعات پر فلمیں بھی بنائی جاچکی ہیں ۔

بھارت میں پاکستان مخالفت میں بنائی جانے والی فلموں میں ڈائیلاگ بولنے میں کچھ اداکاروں نے تو حدیں ہی پار کردیں لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ کسی بھی ملک کے خلاف فلم میں کوئی ڈائیلاگ بولنے سے انکار کردیا ۔

ایسا ہی کچھ بھارتی اد اکار اکشے کمار نے فلم " اب تمہارے حوالے وطن ساتھیوں " فلم میں کیا ۔ اکشے کمار نے اس فلم میں پاکستان کی مخالفت میں بولنے سے انکار کردیا ۔ 

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے خلاف ڈائیلاگ نہیں بولوں گا اگر فلم کے اسکرپٹ سے پاکستان مخالف فقرے نہ نکالے گئے تو وہ یہ فلم ہی چھوڑدیں گے  ۔ 

مزیدخبریں