اسلام آباد: وزارت صحت نے سائنو فارم ویکسین کی پاکستان میں عدم دستیابی سے متعلق اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائنو فارم کی پہلی خوراک لینے والے افراد کو دوسری ڈوز بھی اسی ویکسین کی لگائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سائنوفارم کے پاکستان میں میسر نہ ہونے کے حوالے سے اطلاعات غلط ہیں اور سائنوفارم اس وقت پاکستان میں موجود ہے جبکہ ملک بھر میں شہریوں کو ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سائنوفارم ویکسین کے پاکستان میں میسر نہ ہونے کے حوالے سے اطلاعات غلط ہیں اور شہری اطمینان رکھیں کہ جنہیں پہلی خوراک سائنوفارم لگ چکی ہے دوسرا ٹیکا بھی اسی ویکسین کا ہوگا جبکہ اس کی مزید خوراکیں خریدنے کا عمل بھی جاری ہے۔
پاکستان میں سائنو فارم ویکسین کی عدم دستیابی کی اطلاعات غلط ہیں: وزارت صحت
06:58 PM, 27 May, 2021