بھوپال: بھارت کے معروف عالم دین مولانا عبدالرزاق خان قاسمی خالق حقیقی سے جا ملے اور وہ طویل عرصہ سے بستر علالت پر تھے۔
رپورٹ کے مطابق مولانا عبدالرزاق خان قاسمی نائب صدر آل انڈیا جمیعت علمائے ہند کے علاوہ مدھیہ پردیش کے مفتی اعظم بھی تھے جبکہ انہوں نے 1954 میں بھوپال میں جامعہ اسلامیہ عربیہ کی بنیاد رکھی جس کی بھارت میں 200 سے زائد شاخیں ہیں۔
مولانا عبدالرزاق خان قاسمی کے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں شاگرد ہیں ۔ آج دوپہر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدان کو بھوپال میں پالی وال ہسپتال کے عقب میں موجود قبرستان میں دفنایا جائے گا۔
مفتی عبدالرزاق خان قاسمی نے بھوپال میں1954ء میں جامعہ اسلامیہ عربیہ کی بنیاد رکھیڈ مسلمانوں کی اس عظیم اور تاریخی دینی درس گاہ کی پورے بھارت میں 200 سے زائد شاخیں ہیں جہاں لاکھوں طلباء دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیںڈ انڈیا میں امیر شریعت کے لقب سے مشہور مفتی عبدالرزاق خان قاسمی کے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں شاگرد ہیں ۔