سشانت سنگھ کی برسی بہن پہاڑوں پر گذارے گی

05:27 PM, 27 May, 2021

ممبئی ، بھارتی اداکارہ سوشانت سنگھ کی پہلی برسی  ان کی بہن شویتاسنگھ پہاڑوں پر گزاریں گی۔

34 سال کی عمر میں خودکشی کرنے والے بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی بہن شویتا سنگھ نے انسٹاگرام پر  ایک جذباتی پوسٹ درج کی ہے۔

شویتا نے پوسٹ میں لکھا کہ میں جون کا مہینہ پہاڑوں میں تنہائی میں گزارنے کے لیے جارہی ہوں، مجھے وہاں انٹرنیٹ حتیٰ کہ موبائل فون کی بھی سہولت میسر نہ ہوگی 

انہوں نے کہا کہ بھائی کے جانے کے بعد ایک سال ان کی یادوں کے ساتھ خاموشی سے گزرگیا، اگرچہ وہ جسمانی طور پر تقریباً ایک سال پہلے ہم سب کو چھوڑگئے تھے لیکن وہ جن اقدار پر کھڑے تھے وہ آج بھی زندہ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بروز 14 جون کو بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سُشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے شہر بندرا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

مزیدخبریں