کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرزکی خریدوفروخت کا نیاریکارڈ قائم ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں2 ارب 20 کروڑ سے زائد شیئرز کی ٹریڈنگ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کارجحان رہا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹریڈنگ کا حجم 2 ارب 20 کروڑ شیئرز کو عبور کر گیا۔
42 ارب روپے سے زائد مالیت کے شیئرز کی ٹریڈنگ کی گئی اور مارکیٹ میں کم لاگت والےشیئرزآج بھی سب سے زیادہ فروخت ہوئے۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 56 کروڑ 33 لاکھ سے زائدشیئرزکےسودےہوئےتھے ، کاروبارکئے گئے شیئرزکی مالیت 28 ارب 33 کروڑ سے زائد تھی۔
انڈیکس میں اختتام پر 511 پوائنٹس کااضافہ ہوا اور انڈیکس 46 ہزار812پوائنٹس کی سطح پربندہوا تھا۔
خیال رہے اس سے قبل 11 فروری 2021 کو سب سے زیادہ ایک ارب 125کروڑ حصص کاکاروبار ہوا تھا۔
اس حوالے سے ماہر معیشت مزمل اسلم نے کہا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کا یہ وہ وقت ہے جو 2004میں دیکھتے ہیں، ناصرف اسٹاک مارکیٹ بلکہ معاشی سطح پر بھی بہتری آرہی ہے ، 2018کےمقابلے میں اب صرف ایک تہائی قرضہ لینے کی ضرورت ہوگی۔