لاہور: پنجاب بھر میں نادرا ( نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ) کا سسسٹم اچانک کریش کرنے سے ویکسین نیشن کروانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق نادرا کا سسٹم اچانک خراب ہونے کی وجہ سے ایکسپو سنٹر میں ویکسیی نیشن کروانے والے ہزاروں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔ایکسپو سنٹر پر موجود افراد کا کہناہے کہ وہ کافی دیر سے یہاں ویکسیی نیشن کروانے کے لیے اپنی باری کا انتطارکررہے ہیں لیکن نادرا سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے ان کا اندارج نہیں ہو رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا ہے ۔
ایکسپوسنٹر میں پہلی اور دوسری بار ویکسیی نیشن کرانے والوں کی لمبی لائنیں لگی ہیں ، شہریوں کے بیٹھنے کی جگہ پر بھی خاصارش دکھائی دے رہا ہے ، سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے ایکسپو سنٹر پر شہریوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا جارہاہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت نے 19 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں اسد عمر نے بتایا کہ کل سے کورونا ویکسی نیشن کیلئے پوری قوم کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی ۔
اسد عمر کی ٹویٹ کے بعد انیس سال سے زائد عمر کے افراد کا ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے ، جبکہ 30 سال سے اوپر کی عمر کے افراد کے لیے ویکسیی نیشن کا عمل جاری ہے ۔