لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے چاہنے والوں سے مشورہ مانگا ہے۔
وسیم اکرم آج کل پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں دیگر کرکٹرز اور ٹیم ممبرز کی طرح آئسولیشن میں ہیں تاہم گزشتہ روز انہوں نے ٹوئٹر پر مداحوں کیلئے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ یہ دن کیسے گزار رہے ہیں۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ آئسولیشن کا تیسرا دن ہے، نیٹ فلکس، پرائم اور ٹی وی کے کیبل پر تمام چیزیں دیکھ چکا ہوں۔ وسیم اکرم نے مداحوں سے مزید کیا کرنا چاہے سے متعلق کہا کہ مجھے ہر قسم کے مشورے قبول ہیں۔