نیویارک ٹائمز نے مودی کی چالاکیاں اور نالائقیاں بے نقاب کر دیں

05:26 PM, 27 May, 2020

نیویارک ٹائمز نے بھارتی وزیر اعظم مودی کی چالاکیاں اور نالائقیاں بے نقاب کر دیں۔

بھارتی صحافی ہرتوش سنگھ بل نے بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھارت میں 2 ماہ تک لاک ڈاوَن کے باوجود کورونا کے پھیلاوَ کو نہیں روکا جا سکا اور اب لاک ڈاوَن نرم ہوتے ہی کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار سے بڑھ گئی۔بھارتی صحافی کے مطابق بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 300 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش اور پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاو کا تناسب کم رہا۔ مودی کی کورونا پالیسی نے مزدور طبقے اور غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے میں کیسز کم ہیں۔ جنوبی ایشیا میں لاک ڈاؤن ہی نہیں بلکہ دیگر عوامل بھی اہم تھے جنہیں مودی نے نظر انداز کیا۔بھارتی صحافی نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی حکومت نے سخت اقدامات کیے؟ بھارتی مالیاتی دارالحکومت ممبئی اور چنائے اپنے بیشتر صحت وسائل گنوا بیٹھے ہیں۔ ممبئی میں سب سے زیادہ 20 فیصد کورونا کیسز سامنے آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی کے آبائی علاقے گجرات میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے اور مودی کی پالیسیوں نے لوگوں کو بھوک، افلاس سے مار دیا ہے۔ بیشتر غریب لوگ اس پالیسی کا شکار ہوئے۔

مزیدخبریں