نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی جس میں مختلف سربراہاں مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کوتقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیاجائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی جس میں مختلف سربراہاں مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
ان میں سری لنکا،روس اور فرانسیسی صدورکے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم کو مدعو کیا جارہا ہے،ولی عہدابوظبی محمدبن زیدالنہیان اوربنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجدبھی تقریب حلف برداری میں مدعو ہیںلیکن وزیراعظم عمران خان کوتقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیاجائیگا۔