عید کے چاند کا معاملہ : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بڑا اعلان کر دیا

08:38 PM, 27 May, 2019

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی کوششوں پر پانی پھر گیا ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے حکومت کے قمری کلینڈر کو مسترد کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جو کلینڈر حکومت نے بھیجا ہے اس سے پتہ چلے گا کہ چاند کب اور کہاں نکلے گا؟لیکن درحقیقت قرآن و حدیث کے مطابق عید اور رمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر کرنا ہو تا ہے۔

پشاور میں قمری کلینڈر پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو مل گیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل کا شعبہ تحقیق اس پر کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا گیا ہے اس سے پتہ چلے گا کہ چاند کب اور کہاں نکلے گا? 

مزیدخبریں