اسلام آباد:معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خواجہ آصف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے خواجہ آصف کو کسی ادارے کا احترام تو یاد آیا، سیاست میں ماؤں، بہنوں پر کیچڑ اچھالنے والے کس منہ سے عیب پوشی کا درس دے رہے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہاکہ عمران خان کو چیئرمین نیب کے معاملے میں ملوث کرنا سیاسی بدنیتی ہے، وزیراعظم کومائنس کرنے کے خواہشمند آج خود سسٹم سے مائنس ہوچکے ہیں پوری حکومت غیرمنتخب لوگوں سے چلان والوں کوآج منتخب لوگوں کی یادآ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ دور میں منتخب لوگ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلیے غیرمنتخب لوگوں سے سفارش کرواتے تھے۔