اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ خواجہ آصف جھوٹ بولنے کے حوالے سے ایک تاریخ رکھتے ہیں ۔ آج اسمبلی میں پھر من گھڑت کہانی سنا کر تاریخ دورائی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خواجہ آصف نے من گھڑت کہانی سنا کر چیئرمین نیب کے خلاف پروگرام کرنے والے میڈیا چینل کا تعلق میرے ساتھ جوڑ ا ہے، انہوں نے سختی سے تردید کی اور کہا کہ میرا کسی میڈیا چینل میں شراکت دار ہو نا تو دور کی بات ، کسی چینل کا شیئر بھی نہیں ہے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ خواجہ آصف نے میرے بارے میں جھوٹ سے کام لیا ، ان کو اپنا بیان واپس لے کر معذرت کرنی چاہیے۔