جدہ: سعودی وزارت تجارت نے ملک بھر میںالیکٹرانکس اور دیگر گھریلو اشیاءکی قسطوں پر فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جو لوگ پہلے سے قسطوں پر اشیاءکی فروخت کا کام کر رہے ہیں وہ اپنا کام اس وقت تک جاری رکھ سکتے ہیں جب تک ان کے لائسنس کی مدت ختم نہیں ہوجاتی تاہم لیکٹرانکس اور دیگر گھریلو اشیاءکی قسطوں پر فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزارت نے اس حوالے سے سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اگلے تین ماہ تک اس کاروبار سے جڑے لوگوں پر نظر رکھیں اور کسی خلاف ورزی کی صورت میں ان کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔
اتھارٹی کے مطابق اگر کوئی شخص بغیر پرمٹ کے اس کاروبار میں منسلک پایا گیا تو اسے دو سال قید کی سزادی جائے گی اور 30 لاکھ سعودی ریال کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔