انگلینڈ ٹیم کےلئے بری خبر، مورگن کے بعد انگلش فاسٹ باﺅلر مارک ووڈ بھی انجری کا شکار

انگلینڈ ٹیم کےلئے بری خبر، مورگن کے بعد انگلش فاسٹ باﺅلر مارک ووڈ بھی انجری کا شکار

لندن : آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دی جانے والی انگلش ٹیم کو میگا ایونٹ سے قبل انجریز نے گھیر لیا ہے۔

پہلے وارم اپ میچ سے قبل کپتان اور سٹار بلے باز ایوان مورگن انجری کا شکار ہوگئے تھے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران فاسٹ باﺅلر مارک ووڈ بھی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مارک ووڈ پاﺅں کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں لگ رہی تاہم احتیاطی طور پر ان کے پاﺅں کا سکین کرایا گیا ہے۔ امید ہے کہ وہ میگا ایونٹ سے قبل سو فیصد فٹ ہو جائیں گے۔