جبری ڈیوٹیوں اور مودی کی پالیسیوں سے تنگ ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کرلی

10:06 AM, 27 May, 2019

 نیودہلی: مودی سرکار کے ایک بار پھر برسراقتدار آنے سے بھارتی فوجیوں کی ذہنی اذیت میں اضافہ۔

ضلع بارامولا میں ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کشی کرلی۔ بھارتی فوجی جبری ڈیوٹیوں اور مودی کی پالیسیوں سے تنگ، خود کشی کا بڑھتا رجحان کم نہ ہوسکا، ایک اور فوجی نے اپنے زندگی ختم کرلی۔

ضلع بارامولا میں بھارتی فوجی نے نفسیاتی دباؤ میں آکر سرکاری رائفل سے خود کو گولی ماری۔ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی فوجی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

2017 سے اب تک 427 بھارتی فوجی اپنی زندگی کا خاتمہ کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں