لندن : پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو چاروں شانے چت کر کے تاریخ رقم کر دی ہے اور سیریز میں ناقابل شکست 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
اس میچ میں جہاں پاکستان نے تمام شعبوں میں انگلینڈ کو آو¿ ٹ کلاس کیا تو مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے نوجوان کھلاڑی محمد عباس نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جو اس سے پہلے ایشیاءکے کسی باولر کے پاس نہیں ہے۔محمد عباس لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراو نڈ میں سب سے بہترین باولنگ کرانے والے پہلے ایشیائی فاسٹ باو لر بن گئے ہیں جنہوں نے دونوں اننگز میں 64 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے پہلے کسی بھی ایشیائی فاسٹ باو لر کی جانب سے ایسی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تھا۔ یہ ٹیسٹ میچ پاکستانیوں کیلئے تو یادگار ہے ہی مگر محمد عباس اگر اسے زندگی کا سب سے بہترین ٹیسٹ میچ کہیں تو غلط نہ ہو گا۔
لارڈز ٹیسٹ: مردِمیدان محمد عباس نے بڑا اعزازاپنے نام کر لیا
10:01 PM, 27 May, 2018