انگلینڈ دوسری اننگز میں 242 پر آﺅٹ،پاکستان کو جیت کیلئے صرف64 رنز درکار

03:40 PM, 27 May, 2018

لندن:انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے صرف 64 رنز کاہدف دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے قومی ٹیم کے کپتا ن سرفراز احمد کی تنخواہ روک لی

تفصیلات کے مطابق لارڈز میں جاری سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے 235 رنز کیساتھ آج دوسری اننگز کا کھیل شروع کیا تو اسے یکے بعد دیگرے تین وکٹوں کا مزید نقصان ہو گیا ،جوز بٹلر 67 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے ،جسکے بعد مارک ووڈ بھی 4 رنز پر محمد عامر کا شکار بنے ،سٹیورٹ براڈ کو محمد عباس نے 4 رنز پر چلتا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:لوٹوں کو سبق سکھانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے: نواز شریف

پاکستان نے دوسری اننگز میں اس طرح میزبان انگلینڈ کو صرف 242 رنز پر ٹھکانے لگا دیا۔محمد عامر اور محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے چار ،چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم 368رنزپرآوٹ ہوئی تھی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں