وقار یونس نے لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ پر میچ کیلئے گھنٹی بجاکر بڑا اعزاز حاصل کرلیا

01:33 PM, 27 May, 2018

لندن:سابق قومی پیسر وقار یونس کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر بڑا اعزاز حاصل ہو گیا جب انہوں نے پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان روایتی بیل بجا کر تیسرے روز کا کھیل شروع کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے قومی ٹیم کے کپتا ن سرفراز احمد کی تنخواہ روک لی

دوہزار سات میں لارڈز پر شروع ہونیوالی اس روایت کے تحت کوئی کرکٹر، ایڈمنسٹریٹر یا کھیل کی کوئی معروف شخصیت بیل بجا کر دن کے کھیل کا آغاز کراتی ہے اور اس بار یہ اعزاز ایم سی سی کے تاحیات رکن اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر وقار یونس کو بھی حاصل ہو گیا۔ واضح رہے کہ یہ بیل لارڈز پویلین کے ”بائولرز بار“ کے باہر نصب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کےمابین آج چوتھے روز کا کھیل ہوگا جبکہ میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں 56رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور اس کی ابھی چار وکٹیں باقی ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں