عام انتخابات:پی ٹی آئی کا ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 31 مئی کو طلب

12:05 PM, 27 May, 2018

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 31 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں امیدواروں کو فوری میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے لئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس 31مئی سے طلب کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ 2جون تک مکمل ہو گا۔


فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عام انتخابا ت میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی نے پارلیمانی بورڈ کے31مئی سے اجلاس طلب کر لئے ہیں،اوراس میں حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 31مئی کواسلام آباد کے امیدواروں کا اعلان ہو گا جبکہ 2اور 3جون کو پنجاب کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا،اسی طرح 4جون کو فاٹا اور خیبرپختون خوا کے امیدواروں کا جبکہ5جون سندھ اور6جون کوبلوچستان میں امیدواروں کا اعلان ہو گا۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کا مقصد عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو فوری میدان میں اتارنا ہے اور یہ سلسلہ2جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں