ن لیگ کے ایک اور رکن اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

11:47 AM, 27 May, 2018

لاہور: وفاداریاں بدلنے والوں کا تحریک انصاف کی جانب سفر جاری ہے۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی بڑی سیاسی شخصیات کی سنچری مکمل ہونے کے بعد بھی ابتک سیاسی رہنماؤں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

کپتان کی تباہ کن اننگز سے کوئی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔ تبدیلی کی لہر نے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو متاثر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فاٹا انضمام کا بل آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کیا جائیگا

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کے ایک اور رکن اسمبلی نے عمران خان کے قافلے میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی حسین جہانگیر پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں